ابنا: جو دستاويزات منظرعام پر آئي ہيں ان ميں کہا گيا ہے کہ امريکي فوجيوں نے سن دوہزار تين ميں بغداد کے قريب ابوغريب جيل ميں عراقي قيديوں پر انتہائي درندگي کا مظاہرہ کيا ہے –ان دستاويزات کے مطابق ايک عيني شاہد کا کہنا ہے کہ امريکي فوجيوں نے ابوغريب جيل ميں تيرہ عراقي قيديوں کو انتہائي بے دردي کے ساتھ شہيد کيا تھا ان قيديوں پر امريکي فوجيوں نے وحشيانہ طريقے سے جنسي تشدد بھي کيا تھا –يہ ايسي حالت ميں ہے کہ عراق پر امريکا کے قبضے کے دوران انساني حقوق کے اداروں نے بارہا ابوغريب جيل کا دورہ کرنے کي مانگ کي تھي مگر امريکي حکام نے انہيں ابو غريب جيل کا دورہ کرنے کي اجازت نہيں دي تھي –علاقے کے باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ امريکي فوجيوں نے ابوغريب ميں جيل ميں جن وحشيانہ جرائم کا ارتکاب کيا ہے وہ گوانتانامو جيل ميں بھي کئے گئے غيرانسان جرائم کے مقابلے ميں زيادہ ہے -
.......
/169